لاہور کے علاقے ٹاؤن شپ میں ایک پٹرول پمپ پر فلنگ کے دوران آئل ٹینکر میں آگ لگ گئی۔ آگ اتنی شدید تھی کہ فلنگ کروانے والی 9 گاڑیاں جل کر تباہ ہو گئیں، جبکہ آگ بجھانے کی کوشش میں 2افراد جھلس گئے۔بٹ چوک ٹاؤن شپ میں پمپ پر آئل ٹینکر سے پیٹرول فلنگ کی جاری رہی تھی،کہ قریبی دکان کے جنریٹر میں اچانک شارٹ سرکٹ ہوا، چنگاریاں نکلیں اور پیٹرول نے آگ پکڑ لی۔ دیکھتے ہی دیکھتے شعلے آسمان سے باتیں کرتے دکھائی دیے۔آئل ٹینکر، پمپ پر کھڑی 4گاڑیاں اور 4 موٹرسائیکلیں آناً فانً جل کر تباہ اور قریبی دکان بھی آگ کی نذر ہوگئی، علاقے میں بھگدڑ مچ گئی۔
Comments