[ad_1]
نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) جماعت الدعوۃ اور فلاح انسانیت فاؤنڈیشن پر اقوام متحدہ کی جانب سے عائد پابندیوں پرعملدرآمد کا جائزہ لینے کے لیے سلامتی کونسل کی خصوصی ٹیم فروری میں پاکستان کا دورہ کرے گی۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ سلامتی کونسل کی خصوصی ٹیم فروری میں پاکستان کا دورہ کرے گی جہاں وہ
کالعدم قرار دی گئی تنظیموں پر پابندی سے متعلق عملدرآمد کے حوالے سے پاکستانی حکام سے ملاقات کرے گی۔ذرائع کے مطابق اقوام متحدہ کی ٹیم جماعت الدعوۃ اور فلاح انسانیت فاؤنڈیشن پر عائد پابندیوں پر عمل درآمد کا جائرہ لے گی جبکہ پاکستانی حکام اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی خصوصی ٹیم کو اس حوالے سے بریفنگ دیں گے۔
The post جماعت الدعوۃپر پابندیاں،عالمی طاقتوں کا پاکستان پر دباؤ بڑھانے کا فیصلہ،اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی خصوصی ٹیم کو بڑا ٹاسک سونپ دیاگیا appeared first on JavedCh.Com.
Comments