Social

عائشہ گلالئی کا تحریک انصاف کو بڑا جھٹکا، متعدد خواتین رہنما ساتھ جا ملیں،مرد رہنما چاہتے ہیں کہ ہم ۔۔ ناراض عہدیداروں نے سنگین الزامات عائد کر دئیے

[ad_1]

اسلام آباد(مانیٹرنگ  ڈیسک)پی ٹی آئی کی اہم خواتین ورکرز اور رہنمائوں کا پارٹی کو خیر آباد کہنے پر غور، عائشہ گلالئی سے رابطہ کر لیا، پارٹی کے مرکزی قائدین کو چھوٹی سوچ کا حامل قرار دیدیا۔ روزنامہ پاکستان لاہور کی ایک رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی خواتین ونگ کی اہم ورکرز اور عہدیداروں نے پارٹی کو خیر آباد کہنے پر غور شروع کر دیا ہے جبکہ انکشاف ہوا ہے کہ یہ خواتین عائشہ گلالئی کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ پی ٹی آئی خواتین ونگ کی ان عہدیداروں اور کارکنان کا کہنا ہے کہ پارٹی کے کچھ لیڈر نہیں چاہتے کہ خواتین ان کے شانہ بشانہ کام کریں ان کی اس چھوٹی سوچ کی وجہ سے خواتین ونگ


مکمل طور پر تباہ ہو چکا ہے جب ہمیں کام کرنے کے لئے عہدے نہیں دئیے جائیں گے تو پھر ہم نے سیاسی طور پر اپنے آپکو زندہ رکھنے کے لئے عائشہ گلہ لئی کی جماعت سے رابطہ تو کرنا ہے اور ویسے بھی عائشہ گلا لئی ایک لبرل اور پروگریسو سوچ کی حامل خاتوں ہیں جو خواتین کے لئے کچھ کرنا چاہتی ہیں ۔واضح رہے کہ ڈیڑھ سال ہونے کو ہے اور آج سے ڈیڑھ سال قبل پارٹی کے انٹرا پارٹی الیکشن کے وقت پارٹی کے تمام ونگز کو بھی ختم کردیا گیا تھا لیکن اتنا عرصہ گزر جانے کے باوجود تاحال خواتین ونگ سمیت کسی بھی ونگ کو بحال نہیں کیا گیا پی ٹی آئی کا خواتین ونگ شروع سے ہی ایک اہم ونگ رہا ہے۔


The post عائشہ گلالئی کا تحریک انصاف کو بڑا جھٹکا، متعدد خواتین رہنما ساتھ جا ملیں،مرد رہنما چاہتے ہیں کہ ہم ۔۔ ناراض عہدیداروں نے سنگین الزامات عائد کر دئیے appeared first on JavedCh.Com.



[ad_2]


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv