Social

پرویز رشید کی چوہدری نثار کے خلاف بیان بازی اور منافق قرار دینے پر ن لیگ میں بغاوت ہوگئی،معافی مانگنے کا مطالبہ

[ad_1]

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کی جانب سے سابق وفاقی وزیر چوہدری نثار علی خان کے خلاف بیان بازی اور منافق قرار دینے پر قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 52 راولپنڈی کی یونین کونسلز کے چیئرمینوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور پرویز رشید کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے ان کا پتلا نذر آتش کیا۔ اتوار کو چیئرمین ڈھوک منشی دوست محمد کی قیادت میں چوہدری نثار علی خان کے حق میں احتجاجی


مظاہرہ کیا گیا جس میں چیئرمین یوسی رحمت آ باد ماجد کیانی اور چیئرمین یوسی 76 عالمگیر خان بھی شامل تھے ، مظاہرین نے چوہدری نثار علی خان کے حق میں نعرے بازی کی اور پرویز رشید کا پتلا نذر آ تش کیا۔ اس موقع پر مظاہرین نے چوہدری نثار علی خان سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا پرویز رشید اپنا بیان واپس لیں اور چوہدری نثار علی خان سے اپنے رویے پر معافی مانگیں بعد ازاں مظاہرین پرامن طور پر منتشر ہو گئے


The post پرویز رشید کی چوہدری نثار کے خلاف بیان بازی اور منافق قرار دینے پر ن لیگ میں بغاوت ہوگئی،معافی مانگنے کا مطالبہ appeared first on JavedCh.Com.



[ad_2]


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv