Social

شادی کاجھانسہ دیکرلڑکیاں اسمگل کرنے والے پکڑے گئے،سوشل میڈیا کے ذریعے لڑکیوں کو پھنسایاجاتاتھااور دوسرے شہر لیجاکر فروخت کردیاجاتا، افسوسناک انکشافات

[ad_1]

میرپورخاص/خیرپور(این این آئی)سوشل میڈیا کے ذریعے شادی کا جھانسہ دے کرلڑکیوں کی اسمگلنگ میں ملوث گروہ پکڑاگیا۔ خیرپورمیں غیرت کے نام پر بھائی نے شادی شدہ بہن کو قتل کردیا۔تفصیلات کے مطابق پولیس نے میرپورخاص میں کارروائی کرکے سوشل میڈیا کے ذریعے لڑکیوں کوورغلانے والے تین کارندوں کو پکڑ لیاہے۔پولیس کے مطابق گروہ کے ارکان سوشل میڈیا پر لڑکیوں سے دوستی کرکے انہیں شادی کا جھانسہ دیتے تھے اورپھر دوسرے شہر لے جاکر فروخت کردیتے تھے۔


سٹی تھانے میرپورخاص میں بازیاب لڑکیوں کو والدین سے ملایا گیا تو جذباتی مناظر دیکھنے میں آئے۔دوسری جانب خیر پورمیں سسرال سے میکے آنے والی 22 سالہ فرزانہ کو سگے بھائی نے گولی مارکر قتل کردیا۔لاش پانچ گھنٹے تک گھر میں پڑی رہی مگر والدین سمیت کسی نے پولیس کو اطلاع نہیں دی۔مقتولہ کے رشتہ دار نے پولیس کو بتایا کہ ہمیں لڑکی کے بھائی نے فون کرکے اطلاع دی ، جب ہم پہنچے تو وہ دم توڑ چکی تھی۔مقتولہ فرزانہ کی تین سال پہلے کزن سے شادی ہوئی تھی۔


The post شادی کاجھانسہ دیکرلڑکیاں اسمگل کرنے والے پکڑے گئے،سوشل میڈیا کے ذریعے لڑکیوں کو پھنسایاجاتاتھااور دوسرے شہر لیجاکر فروخت کردیاجاتا، افسوسناک انکشافات appeared first on JavedCh.Com.



[ad_2]


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv