Social

اہم مسلم لیگی راہنماء اور سابق خاتون سینٹر کے خلاف ناجائز اور غیر شرعی تعلق رکھنے پر مقدمے کی سماعت،4سال بہن جیسے رشتوں سے پکاری جانے والی عورت اچانک بیوی کیسے بن گئی،سنگین الزامات عائد

[ad_1]

لاہور(آئی این پی) مسلم لیگ ق کے چیف آرگنائزر محمد بشارت راجہ اور ق لیگ بلوچستان سے سابق سینٹر پری گل آغا کے خلاف علاقائی مجسٹریٹ کی عدالت میں بشارت راجہ کی اہلیہ چئیرپرسن نیو ہوپ ویلفئیر آرگنائزیشن و سابق رکن اسمبلی سیمل راجہکی جانب سے دائر استغاثہ کی سماعت ہوئی۔


سیمل راجہ کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا تھا کہ ان کے شوہر بشارت راجہ بیٹے بہروز کمال کے بہکاوے اور پریشر میں آ کر غیر شریعی اور ناجائز رشتہ بنا کر مطلقہ عورت کے ساتھ رہ کر کفر اور زناکاری کے مرتکب ہو رہے ہیں سیمل راجہ کے وکلاء عمیر جاوید اور عدیل عارف نے فاضل عدالت کے روبرو بحث کرتے ہوئے کہا کہ بشارت راجہ نے سابقہ منکوحہ کو 2012 میں زبانی اور 2015 میں تحریری طلاق دی ان کی موکلاء سے شادی سے قبل نہ صرف ان کی اور ان کے خاندان کو طلاق پری گل آغا بابت متعدد بار یقین دہانی کروائی گئی بلکہ کئی بار قرآن پر حلف دے کرمطلقہ عورت کوماں اور بہن جیسے مقدس رشتوں سے پکارتا رہا۔ درخواست گذار کی جانب سے فاضل عدالت سے درخواست کی گئی کہ ملزمان عوامی نمائندے ہونے کے باعث اس فعل قبیحہ کی بابت معاشرے میں غیر شرعی اور غیر اخلاقی روایات کو پروان چڑھا رہے ہیں جس کی وجہ سے آنے والی نسلیں بری طرح متاثرہوں گی، لہذا ملزمان کو قانون کے مطابق کڑی سے کڑی سزا دے کر انصاف کے تقاضے پورے کئے جائیں تاکہ معاشرے میں بڑھتی ہوئی بے راہ روی،فحاشی و عریانی کو راکا جا سکے۔


The post اہم مسلم لیگی راہنماء اور سابق خاتون سینٹر کے خلاف ناجائز اور غیر شرعی تعلق رکھنے پر مقدمے کی سماعت،4سال بہن جیسے رشتوں سے پکاری جانے والی عورت اچانک بیوی کیسے بن گئی،سنگین الزامات عائد appeared first on JavedCh.Com.



[ad_2]


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv