Social

اہم سیاسی جماعت کے رکن اسمبلی نے خاندان اور سینکڑوں ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا

[ad_1]

پشاور(این این آئی)چارسدہ سے رکن صوبائی اسمبلی فضل شکور خان نے اپنے خاندان اور سینکڑوں ساتھیوں سمیت پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیاجبکہ معروف سیاستدان اور ہاتھیان مردان سے سابقہ رکن قومی اسمبلی سرفراز خان نے بھی اس موقع پر اپنے پورے خاندان اور سینکڑوں سپورٹرز سمیت پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا ہے۔یہ اعلانات چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان ، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک ،


صوبائی وزیر اطلاعات شاہ فرمان، رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عمران خٹک ، ایم پی ایز عارف احمد زئی ، سلطان محمود خان ، زرگل خان اور پی ٹی آئی رہنما فضل محمود خان کے ساتھ ساتھ سینکڑوں کارکنوں اور سپورٹرز کے سامنے کئے گئے۔پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہونے والی دونوں شخصیات نے عمران خان اور پرویز خٹک کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا اور پاکستان تحریک انصاف کی پالیسیوں خاص کر جن پر خیبر پختونخوا میں عمل کیا گیا کو سراہا۔انہوں نے یقین دلایا کہ وہ اپنے تمام حامیوں کے ساتھ پاکستان تحریک انصاف کو ہمیشہ سپورٹ کریں گے۔


The post اہم سیاسی جماعت کے رکن اسمبلی نے خاندان اور سینکڑوں ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا appeared first on JavedCh.Com.



[ad_2]


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv