Social

زینب کا قاتل تو پکڑا گیا لیکن مردان کی عاصمہ کے کیس کا کیا بنا؟ ایس پی آپریشنز عبدالرؤف بابر نے حیرت انگیز موقف اختیار کر لیا

[ad_1]

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سات سالہ زینب کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا قاتل عمران پکڑا جا چکا ہے لیکن دوسری طرف مردان میں قتل ہونے والی عاصمہ کا قاتل ابھی تک نہیں ملا، پولیس اسے پکڑنے کے لیے پوری کوشش کر رہی ہے مگر ابھی تک اسے ناکام کا سامنا ہے۔ اس حوالے سے ایس پی آپریشنز عبدالرؤف بابر نے کہا کہ زینب قتل کیس اور عاصمہ کیس میں بہت فرق ہے، انہوں نے کہا کہ عاصمہ قتل کیس میں اب تک ڈھائی سو افراد سے پوچھ گچھ کی جا چکی ہے۔ اس موقع پر


ایس پی آپریشنز کا کہنا تھا کہ میں جے آ ئی ٹی کا حصہ نہیں ہوں، میں زیادہ تفصیلات نہیں بتا سکتا، انہوں نے کہا کہ عاصمہ کے ساتھ زیادتی کی تصدیق فرانزک رپورٹ آنے کے بعد ہی ہو سکتی ہے، ایس پی آپریشنز نے کہا کہ قصور میں سات سالہ زینب قتل کیس میں سی سی ٹی وی وڈیو اوردیگرشواہد موجود تھے لیکن عاصمہ قتل کیس میں ایسا کچھ نہیں ہے، یہ اندھا کیس ہے، یہ کیس زینب قتل سے کافی مشکل ہے لیکن پھر بھی ملزمان کا سراغ لگانے کے لیے پوری کوشش کی جا رہی ہے۔


The post زینب کا قاتل تو پکڑا گیا لیکن مردان کی عاصمہ کے کیس کا کیا بنا؟ ایس پی آپریشنز عبدالرؤف بابر نے حیرت انگیز موقف اختیار کر لیا appeared first on JavedCh.Com.



[ad_2]


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv