Social

پانچ افغان طالبان کے سینئر مذاکرات کاروں کے امن عمل کے سلسلے میں پاکستان میں مذاکرات ،چونکادینے والے انکشافات 

[ad_1]

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) افغان طالبا ن نے تصدیق کی ہے کہ قطر میں سیاسی دفتر کے پانچ سینئر مذاکرات کاروں نے امن عمل کے سلسلے میں پاکستان کا دورہ کیا ہے ۔قطر دفتر سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا کہ پاکستانی حکومت کی جانب سے افغانستان کے مسئلے


کے سیاسی حل میں مدد اور تبادلہ خیال کیلئے طالبان کے سیاسی دفتر کو دعوت دی گئی تھی اور اس سلسلے میں پانچ رکنی وفد نے پاکستان کا دورہ کیا ۔وفد میں شہاب الدین دلاور ٗ سید رسول حلیم ٗ محمد سہیل شاہین ٗ جان محمد مدنی اور قاری دین محمد حنیف شامل تھے ۔وفد کی قیادت جان محمد مدنی نے کی ۔وفد نے پاکستانی حکومتی نمائندوں کو افغانستان کے مسئلے کے سیاسی حل سے متعلق طالبان کے موقف سے آگاہ کیا اور ان کا موقف بھی سنا ۔اس کے بعد وفد نے پاکستان ٗ چین ٗ قطر اور دوسرے ممالک کے ساتھ ہونے والی ملاقاتوں میں ہونے والی گفتگو سے افغانستان میں موجود طالبان رہنماؤں کو آگاہ کیا ۔اب سیاسی دفتر رہنماؤں کی ہدایت کا انتظام کررہا ہے تاکہ مستقبل میں مزید اقدامات اٹھائے جاسکیں ۔بیان میں کہاگیا کہ طالبان افغانستان کے مسئلے کا حقیقی اور پائیدار حل چاہتے ہیں تاہم جنگ کے تمام اسباب ختم ہو نے چاہئیں تاکہ افغان عوام امن اور سلامتی میں زندگی گزار سکیں ۔بیان میں کہا گیا کہ طالبان کو یقین ہے کہ صرف نعروں اور ذاتی خواہشات مسئلہ افغانستان کا حل نہیں ہے اب تمام فریقین کی ذمہ داری ہے کہ وہ مسئلے کے پائیدار اور بنیادی حل پر توجہ دے ۔


The post پانچ افغان طالبان کے سینئر مذاکرات کاروں کے امن عمل کے سلسلے میں پاکستان میں مذاکرات ،چونکادینے والے انکشافات  appeared first on JavedCh.Com.



[ad_2]


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv