Social

زینب قتل پر قصور شہر میں پھوٹ پڑنے والے پرتشدد ہنگاموں کے پیچھے کون نکلا، کس سیاسی جماعت نے دوسرے شہر سےبندے لا کر لیگی رہنمائوں کے گھر نذر آتش کروائے، دھماکہ خیز انکشاف

[ad_1]

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)قصور ہنگاموں کیلئے بندے باہر سے لائے گئے، پیپلزپارٹی نے پرتشدد مظاہروں میں اہم کردار ادا کیا، ترجمان پنجاب حکومت ملک احمد خان نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کے دوران سنگین الزامات عائد کر دئیے۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی دنیا نیوز کے پروگرام’’آج کامران خان کے ساتھ‘‘میں سوالات کا جواب دیتے ہوئے ترجمان پنجاب حکومت


ملک احمد خان نے پیپلزپارٹی پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن کی جماعتوں نے قصور میں زینب قتل پر ہونے والے پر تشدد ہنگاموں کو ہوا دی جبکہ پیپلزپارٹی کا پرتشدد مظاہروں جن میں نہ صرف سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا گیا بلکہ قصور میں ن لیگ کے زعما کے گھروں اور ڈیروں کو بھی نذر آتش کیا گیا اہم کردار تھا۔ ملک احمد خان نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ زینب قتل پر قصور میں پھوٹ پڑنے والے ہنگاموں میں مقامی افرادکے علاوہ بڑی تعداد میں بندے باہر سے لائے گئے تھے جن کا قصور شہر سے کوئی تعلق نہیں تھا۔ انہوں نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ کا نام لیتے ہوئے پیپلزپارٹی پر سنگین الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ قصور ہنگاموں میں خورشید شاہ کی پیپلزپارٹی نے اہم کردار ادا کیا۔واضح رہے کہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے شہباز شریف کی پریس کانفرنس کے دوران زینب کے قاتل کی گرفتاری پر تالیاں بجوانے کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے شہباز شریف کو ناکام وزیراعلیٰ قرار دیا تھا۔جبکہ زینب کے والد کا مائیک بند کرنے پر بھی انہیں ہدف تنقید بنایاہے۔


The post زینب قتل پر قصور شہر میں پھوٹ پڑنے والے پرتشدد ہنگاموں کے پیچھے کون نکلا، کس سیاسی جماعت نے دوسرے شہر سےبندے لا کر لیگی رہنمائوں کے گھر نذر آتش کروائے، دھماکہ خیز انکشاف appeared first on JavedCh.Com.



[ad_2]


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv