Social

زینب قتل کیس کی جے آئی ٹی میں دو اہم ممبران کو شامل کر لیا گیا، یہ کون سی شخصیات ہیں؟ تفصیلات جاری کر دی گئیں

[ad_1]

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) سات سالہ زینب کے قاتل سے تحقیقات کے لیے بنائی گئی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے ممبران میں مزید دو لوگوں کو شامل کر لیاگیا ہے، تفصیلات کے مطابق پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ جے آئی ٹی میں مزید دو ممبران کو شامل کر لیا گیا ہے، اس مشترکہ تحقیقاتی ٹیم میں سینئر ممبر سٹیٹ بینک اور ڈی جی فرانزک سائنس ایجنسی کو جے آئی ٹی میں شامل کیا گیا ہے۔ زینب کے قتل کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے زیادتی اور قتل کے ملزم کی گرفتاری


اور تحقیق و تفتیش کے لیے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم بنائی تھی جس کی سربراہی ملتان کے آر پی او ادریس احمد کر رہے ہیں اور ان کی سربراہی میں اس ٹیم نے چودہ دن میں سات سالہ زینب کے قاتل کو گرفتار کر لیا ہے، درندہ صفت قاتل عمران سے کی گئی تحقیقات کے مطابق اس نے زیادتی اور قتل کی وارداتوں کا اعتراف کیا ہے، واضح رہے کہ اس سلسلے میں عدالت نے ملزم کو جسمانی ریمانڈ کے لیے پولیس کے حوالے کیا ہوا ہے جس سے مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔


The post زینب قتل کیس کی جے آئی ٹی میں دو اہم ممبران کو شامل کر لیا گیا، یہ کون سی شخصیات ہیں؟ تفصیلات جاری کر دی گئیں appeared first on JavedCh.Com.



[ad_2]


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv