Social

بلوچستان میں جنرل عاصم سلیم باجوہ کی موجودگی میں دو سو فراریوں نے ہتھیار ڈال دیے

[ad_1]

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) تربت میں فراریوں کے ہتھیارڈالنے کی تقریب منعقد ہوئی، تقریب میں 200 فراریوں نے ہتھیارڈال کر قومی دھارے میں شامل ہوگئے۔ فراریوں کے ہتھیار ڈالنے کی تقریب ایف سی ہیڈکوارٹرزتربت میں ہوئی وزیراعلی بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجواورکمانڈرسدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ ،صوبائی وزیر حاجی اکبر آسکانی ،سابقہ صوبائی وزیر خزانہ اور بی این پی عوامی کے سینئر نائب صدر سید احسان شاہ سمیت اعلی فوجی و سول حکام اور عمائدین نے بھی شرکت کی۔ تقریب میں تقریبا 200


فراری ہتھیارڈال کر قومی دھارے میں شامل ہوئے، فراریوں نے ہتھیار وزیراعلی عبدالقدوس بزنجو کے حوالے کئے۔ہتھیار ڈالنے والے فراریوں کو نقد رقم بھی دی گئی۔ہتھیار ڈالنے والوں میں 15 کمانڈر شامل ہیں۔فرایوں کا تعلق مختلف کالعدم تنظیموں سے ہے۔اس موقع پر فراریوں نے ملکی، علاقائی اور قومی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے کے عزم کا اظہارکیا۔ان کے ہتھیار ڈالنے سے علاقے میں امن وامان کی صورت حال میں بہتری آئے گی۔ اس سے قبل بلوچستان کے مختلف علاقوں سے ایک ہزار800فراری ہتھیارڈال چکے ہیں۔


The post بلوچستان میں جنرل عاصم سلیم باجوہ کی موجودگی میں دو سو فراریوں نے ہتھیار ڈال دیے appeared first on JavedCh.Com.



[ad_2]


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv