Social

حکومت کا دامن صاف ہے تو راجہ ظفرالحق کمیٹی کی رپورٹ منظر عام پر کیوں نہیں لا رہی، رانا ثناء اللہ کو تجدید ایمان اور شرعی توبہ کے بغیر معافی نہیں ملے گی

[ad_1]

فیصل آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین سنی اتحاد کونسل پاکستان صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ رانا ثناء اللہ کو تجدید ایمان اور شرعی توبہ کے بغیر معافی نہیں ملے گی حکومت کا دامن صاف ہے تو راجہ ظفرالحق کمیٹی کی رپورٹ منظر عام پر کیوں نہیں لائی جا رہی


سنی اتحاد کونسل رانا ثناء اللہ کے استعفیٰ کے مطالبہ پر قائم ہے حکمرانوں کو ختم نبوت حلف نامے میں تبدیلی اور شہدائے فیض آباد کا حساب اور جواب دینا پڑے گا وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کی پیر سیال شریف خواجہ حمید الدین سیالوی سے ملاقات پر اپنے رد عمل میں کہا ہے کہ پیر سیال شریف نے وزیر اعلی سے ملاقات کے بعد احتجاج منسوخ نہیں ملتوی کیا ہے تحریک ختم نبوت مطالبات کی منظوری تک جاری رہے گی سنی اتحاد کونسل علماء کی کمیٹی کی سفارشات کا جائزہ لے گی انہوں نے کہا کہ ہمارا واضع موقف ہے کہ شریف برادران اسلام، پاکستان اور اہل سنت کے دشمن ہیں آئندہ الیکشن میں سیٹ ٹو سیٹ ن لیگ کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے اہل سنت جماعتوں کے گرینڈ الائنس کو بڑی سیاسی قوت بنائیں گے سنی اتحاد کونسل نے پیر سیال شریف سے وزیر اعلی پنجاب کی ملاقات سے پیدا ہونے والی صورت حال پر غور اور مشاورت کے لئے کور کمیٹی کا اجلاس بدھ 7فروری کو لاہور میں طلب کر لیا ہے۔ صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ رانا ثناء اللہ کو تجدید ایمان اور شرعی توبہ کے بغیر معافی نہیں ملے گی


The post حکومت کا دامن صاف ہے تو راجہ ظفرالحق کمیٹی کی رپورٹ منظر عام پر کیوں نہیں لا رہی، رانا ثناء اللہ کو تجدید ایمان اور شرعی توبہ کے بغیر معافی نہیں ملے گی appeared first on JavedCh.Com.



[ad_2]


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv