Social

زینب قتل کیس،اسٹیٹ بینک نے ملزم عمران کے اکاؤنٹس سے متعلق چھان بین مکمل کرلیں ، اہم ترین اعلان

[ad_1]

لاہور(این این آئی) اسٹیٹ بینک کو زینب قتل کیس کے ملزم عمران کا کوئی بینک اکاؤنٹ نہیں ملا۔گزشتہ روز زینب قتل کیس کے ملزم عمران کے متعدد بینک اکاؤنٹس کی خبریں سامنے آئی تھیں جس پر وزیراعلیٰ پنجاب نے نوٹس لیتے ہوئے


جے آئی ٹی کو اس معاملے کی تحقیقات کا حکم دیا تھا۔ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی نے زینب قتل کیس کے ملزم عمران کے اکاؤنٹس کی تحقیقات کیں اور قصور کے تمام بینکوں میں ملزم کے اکاؤنٹس کی چھان بین مکمل کی جس میں ملزم کا قصور کے 12 بینکوں میں کوئی اکاؤنٹ نہیں ملا۔ذرائع نے بتایا کہ ملزم عمران کے شناختی کارڈ پر کسی بھی بینک میں کوئی اکاؤنٹ نہیں۔دوسری جانب اسٹیٹ بینک کے مطابق قصور واقعے پر پنجاب حکومت کی جے آئی ٹی کی دراخوست ملی جس میں ملزم کے اکاؤنٹس کے بارے میں پوچھا گیا ہے۔اسٹیٹ بینک کی جانب سے کہا گیا کہ بینک جے آئی ٹی کے ساتھ ہرممکن تعاون کرے گا، ملزم عمران کے اکاؤنٹس سے متعلق معلومات پر تحقیقات کی جائے گی جس کیلئے بینکوں سے معلومات جمع کرنے کا عمل شروع کردیا ہے۔ذرائع کے مطابق اسٹیٹ بینک نے بھی ملزم عمران کے اکاؤنٹس سے متعلق چھان بین مکمل کرلی ہے اور مرکزی بینک کو بھی ملزم کا کوئی اکاؤنٹ نہیں ملا ۔


The post زینب قتل کیس،اسٹیٹ بینک نے ملزم عمران کے اکاؤنٹس سے متعلق چھان بین مکمل کرلیں ، اہم ترین اعلان appeared first on JavedCh.Com.



[ad_2]


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv