Social

ملزم عمران اور اس کے گھر والوں کے بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات ،زینب قتل کیس میں ایف آئی اے بھی متحرک ہو گئی

[ad_1]

لاہور (آن لائن) زینب قتل کیس میں ایف آئی اے بھی متحرک ہو گئی،ملزم عمران اور اس کے گھر والوں کے بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات کے لیے ایف آئی اے نے کام شروع کر دیا۔ ڈائریکٹرایف آئی اے پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے تحقیقات کا حکم دے دیا اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر سجاد مصطفی باجوہ کو تفتیشی افسر مقرر کیا۔


ایف آئی اے نے ملزم عمران کے علاوہ ارشد، سلمیٰ بی بی، سمرین، نورین، فہد علی اور زیرش کے اکاؤنٹس کی تفصیلات کے لیے بینکوں کو لیٹر جاری کر دئیے۔ اس حوالے سے 31 کمرشل بینکوں کو خطوط ارسال کیے گئے ہیں۔ ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ اس کیس کی تحقیقات ٹیکنیکل بنیادوں پر کی جائے گی۔


The post ملزم عمران اور اس کے گھر والوں کے بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات ،زینب قتل کیس میں ایف آئی اے بھی متحرک ہو گئی appeared first on JavedCh.Com.



[ad_2]


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv