[ad_1]
پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) آئی جی خیبرپختونخوا نے 11 سالہ ملازمہ مصباح کی موت کی تحقیقات کا حکم دے دیا، 11سالہ مصباح وزیراطلاعات خیبرپختونخوا مشتاق غنی کے بھائی کے گھر ملازمہ تھی، گزشتہ روز وہ پراسرار طور پر ہلاک ہوگئی ۔پولیس ترجمان نے تفتیش شروع ہونے سے
پہلے ہی بچی کی موت کی وضاحتیں پیش کردیں ۔ پولیس ترجمان نے انکوائری سے پہلے ہی بچی کی ہلاکت کی وجہ موروثی بیماری قراردیدیا ۔پولیس ترجمان کے مطابق فروٹ کھانے کے بعد بچی کی طبیعت خراب ہوئی ۔ بچی کو فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکی ۔
The post وزیراطلاعات خیبرپختونخوا کے بھائی کے گھر 11 سالہ ملازمہ کی پرسرار موت ،پولیس ترجمان نے تفتیش شروع ہونے سے پہلے ہی مبینہ فیصلہ سنادیا appeared first on JavedCh.Com.
Comments