Social

لرزہ خیز اقدام، رشتے سے انکار پر لڑکے نے میڈیکل کالج کی طالبہ کو گولیاں مار کر قتل کردیا،ملزم پی ٹی آئی کے اہم رہنماکا بھتیجا ہے،افسوسناک انکشافات

[ad_1]

کوہاٹ (این این آئی)کوہاٹ میں رشتے سے انکار پر لڑکے نے میڈیکل کالج کی طالبہ کو گولیاں مار کر قتل کردیا۔ایس ایچ او کے ڈی اے تھانہ گل جانان کے مطابق کوتل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی میں ایبٹ آباد میڈیکل کالج کی تھرڈ ائیر کی طالبہ عاصمہ رانی چھٹیوں پر کوہاٹ آئی تھی۔انہوں نے بتایا کہ گزشتہ روز وہ اپنی بھابھی کے ساتھ رکشہ میں گھر پہنچی تو پہلے سے ملزم مجاہد اپنے ساتھی صادق


کیساتھ گھر کے باہر موجود تھا جس نے فائرنگ کردی۔عاصمہ کو تین گولیاں ماری گئیں جس کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔ لڑکی کو ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسیں۔ایس ایچ او کے مطابق اہلخانہ کا کہنا ہے کہ ملزم مجاہد پی ٹی آئی کے ضلعی صدر آفتاب عالم کا بھتیجا ہے۔اہلخانہ نے بتایا کہ ملزم عاصمہ سے شادی کا خواہشمند تھا اور پہلے بھی دھمکیاں دیتا رہا تھا۔


The post لرزہ خیز اقدام، رشتے سے انکار پر لڑکے نے میڈیکل کالج کی طالبہ کو گولیاں مار کر قتل کردیا،ملزم پی ٹی آئی کے اہم رہنماکا بھتیجا ہے،افسوسناک انکشافات appeared first on JavedCh.Com.



[ad_2]


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv