Social

خیبرپختونخوا کے 12 اضلاع میں گزشتہ 6 سالوں کے دوران کتنے بچوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا،انتہائی شرمناک اعداد و شمارسامنے آگئے

[ad_1]

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) خیبرپختونخوا کے 12 اضلاع میں گزشتہ 6 سالوں کے دوران 222 بچوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔تشدد کا شکار بچوں سے متعلق چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر کمیشن نے رپورٹ جاری کردی ہے جس کے مطابق صوبہ کے 12 اضلاع میں گزشتہ


6 سالوں کے دوران 222 بچوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مردان میں 35 بچوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات ہوئے۔رپورٹ کے مطابق بچوں سے زیادتی کے سب سے زیادہ 38 واقعات ایبٹ آباد میں ہوئے اسی طرح صوابی میں 37 اور چارسدہ میں 30 بچوں کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، چترال،بٹ گرام میں زیادتی کے 8 8، لوئر دیر، بونیر میں زیادتی کے9 9 واقعات، کوہاٹ میں 7، بنوں 10 اور سوات میں 19 بچے زیادتی کا نشانہ بنے جبکہ پشاور میں گزشتہ 6 سالوں کے دوران 12 بچوں کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔حکام کے مطابق تمام اعدادوشمارصوبے کے چائلڈ پروٹیکشن یونٹس نے جمع کئے ہیں جس کے دوران معلوم ہوا کہ خیبرپختونخواکے12 اضلاع میں جنسی زیادتی کے علاوہ 257 بچوں کو جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے۔دوسری جانب سماجی کارکن تیمور کمال کا کہنا ہے کہ چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر کمیشن نے زیادہ تر ان واقعات کو شمار کیا ہے جو پولیس کے ساتھ رجسٹرڈ ہیں جبکہ اصل تعداد اس سے کئی گْنا زیادہ ہے کیونکہ بیشتر واقعات میں لوگ پولیس کے پاس جانے سے گْریز کرتے ہیں۔


The post خیبرپختونخوا کے 12 اضلاع میں گزشتہ 6 سالوں کے دوران کتنے بچوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا،انتہائی شرمناک اعداد و شمارسامنے آگئے appeared first on JavedCh.Com.



[ad_2]


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv