Social

کوئٹہ ، کلی اسماعیل میں 13سالہ طیبہ کے ساتھ جنسی زیادتی کے بعد قتل کا معمہ حل ،مقتولہ کو ایسے شخص نے زیادتی کا نشانہ بنایا جس کے بارے میں کوئی سوچ بھی نہیں سکتاتھا

[ad_1]

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) کوئٹہ کے علاقے کلی اسماعیل میں 13سالہ طیبہ کے ساتھ جنسی زیادتی کے بعد قتل کا معمہ حل ہوگیا ،مقتولہ کو اپنے سگے بھائی نے درندگی کا نشانہ بنا نے کے بعد قتل کیا ، ڈی آئی جی پولیس کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ نے بتایا کہ گزشتہ روز کلی اسماعیل میں 13سالہ بچی طیبہ کو جنسی زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا تھا جس کی تحقیقات کے لئے خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی تھی تفتیشی حکام نے مقتولہ کے بیس سالہ بھائی کامران کو گزشتہ شب شک کی بنیاد پر حراست میں لیا


ملزم نے دوران تفتیش اعتراف جرم کیا ہے ملزم کا ڈی این اے ٹیسٹ کرانے کیلئے نمونے حاصل کرلئے گئے ہیں جس کے بعد حتمی اعلان کردیا جائے گا ، ڈی آئی جی کوئٹہ پولیس کے مطابق ملزم نے اعتراف کیا ہے کہ واقعہ کے وقت وہ اور متاثرہ بہن گھر پر اکیلے تھے اور اس نے جنسی زیادتی کے بعد بہن کو قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگیا ، 13سالہ مقتولہ کے والد کا انتقال ہوچکا ہے جبکہ اسکی والدہ جو مدرسے کی منتظم ہے پنجاب گئی ہوئی تھیں،مقتولہ کو کوئٹہ میں سپر د خاک کردیاگیا ۔


The post کوئٹہ ، کلی اسماعیل میں 13سالہ طیبہ کے ساتھ جنسی زیادتی کے بعد قتل کا معمہ حل ،مقتولہ کو ایسے شخص نے زیادتی کا نشانہ بنایا جس کے بارے میں کوئی سوچ بھی نہیں سکتاتھا appeared first on JavedCh.Com.



[ad_2]


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv