Social

ایبٹ آباد میں خیبر پختونخوا کے وزیر برائے ہائر ایجوکیشن مشتاق غنی کے بھائی کے گھر میں 11 سالہ ملازمہ بچی کی ہلاکت ،صوبائی وزیر نے بڑی پیشکش کردی

[ad_1]

ایبٹ آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ایبٹ آباد میں خیبر پختونخوا کے وزیر برائے ہائر ایجوکیشن مشتاق غنی کے بھائی کے گھر میں 11 سالہ ملازمہ بچی کی ہلاکت کے معاملے پر آئی جی خیبر پختونخوا صلاح الدین محسود نے تحقیقات کا حکم دے دیا۔پولیس ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے


مطابق شعیب غنی کے گھر 11 سالہ مصباح اپنی بڑی بہن کے ہمراہ بطور گھریلو ملازمہ کام کرتی تھی۔ترجمان کے مطابق بچی کی طبیعت 25 جنوری کو پھل کھانے کے بعد اچانک خراب ہوئی،اسے ہسپتال منتقل کیا گیا، لیکن وہ جانبر نہ ہوسکی۔پولیس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بچی کو سانس کی موروثی بیماری تھی جس کا 4 سالہ بھائی بھی سانس کی بیماری سے فوت ہو چکا ہے۔پولیس کے مطابق لواحقین کی جانب سے قانونی کارروائی کے لیے کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی جبکہ بچی کی میڈیکل رپورٹ موصول ہونے کے بعد تفتیش کو آگے بڑھانے میں مدد ملے گی۔خیبر پختونخوا کے وزیر برائے ہائر ایجوکیشن مشتاق غنی نے اس حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے کہ انہیں بھی مصباح کی موت کا اتنا ہی دکھ ہے جتنا اس کے گھر والوں کو ہے۔مشتاق غنی کا کہنا ہے کہ ’’مصباح ہمارے ہاتھوں میں پلی بڑھی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اگر کوئی مصباح کی موت کی تحقیقات کرانا چاہتا ہے تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں، فضول قسم کے پگھڑیاں اچھالنے والے پروپیگینڈے ہورہے ہیں۔مشتاق غنی نے کہا کہ ہر ایک شخص پوائنٹ اسکورنگ میں لگا ہوا ہے اس معاملے میں میرا رویہ مصباح کے والد کی طرح کا ہو گا۔


The post ایبٹ آباد میں خیبر پختونخوا کے وزیر برائے ہائر ایجوکیشن مشتاق غنی کے بھائی کے گھر میں 11 سالہ ملازمہ بچی کی ہلاکت ،صوبائی وزیر نے بڑی پیشکش کردی appeared first on JavedCh.Com.



[ad_2]


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv