Social

انتظار کی گھڑیاں ختم،ملک بھر میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور برف باری کی پیشگوئی ،محکمہ موسمیات نے بڑی خبر سنادی

[ad_1]

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) محکمہ موسمیات نے  منگل کو ملک کے بیشتر مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش اور برف باری کی پیشگوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات نے پیر اور منگل کے روز مالا کنڈ، ہزارہ، مردان، کوئٹہ،ژوب ڈویژن، فاٹا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں جبکہ بنوں، پشاور،کوہاٹ، سرگودھا، راولپنڈی، گوجرانوالہ، قلات ڈویژن اور اسلام آباد میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے تاہم اس دوران مالاکنڈ، کوئٹہ،


ژوب ڈویژن، گلیات، ناران، کاغان، مری، کشمیر اور گلگت بلتستان میں برف باری متوقع ہے، پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں رات اور صبح کے اوقات میں شدید دھند کا امکان ہے۔گزشتہ روز بھی مختلف شہر شدید دھند کی لپیٹ میں رہے، ریکارڈ کیے گئے سرد ترین مقامات کے درجہ حرارت کے مطابق اسکردو منفی 7، کوئٹہ، گوپس، کالام، استور منفی5، قلات، چترال منفی 4، گلگت، راولاکوٹ، دیر، پاراچنار میں منفی 3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔


The post انتظار کی گھڑیاں ختم،ملک بھر میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور برف باری کی پیشگوئی ،محکمہ موسمیات نے بڑی خبر سنادی appeared first on JavedCh.Com.



[ad_2]


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv