Social

کوہاٹ ،پولیس باتیں بناتی رہ گئی،رشتے کے تنازع پر قتل ہونیوالی میڈیکل کی طالبہ کا قاتل ہاتھ سے نکل گیا،اب کہاں پہنچ چکاہے؟ افسوسناک انکشاف

[ad_1]

کوہاٹ (مانیٹرنگ ڈیسک) کوہاٹ میں رشتے کے تنازع پر قتل ہونیوالی میڈیکل کی تھرڈ ایئر کی طالبہ کے قتل میں ملوث ملزم بیرون ملک فرار ہو گیا۔ پولیس کے مطابق میڈیکل کی طالبہ عاصمہ رانی کے قتل میں ملوث ملزم مجاہد آفریدی واردات کے فوری بعد بینظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئرپورٹ


سے غیر ملکی پرواز کے ذریعے سعودی عرب فرار ہو گیا تھا تاہم خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے وفاقی تحقیقاتی ادارے سے انٹرپول کے ذریعے ملزم کی گرفتاری کے لیے رابطہ کیا گیا ہے۔پولیس ترجمان نے کہاہے کہ ڈی پی او کوہاٹ کی نگرانی میں خصوصی تفتیشی ٹیم واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے جب کہ کیس کے دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔آئی جی خیبر پختونخوا صلاح الدین محسود کے حکم پر طالبہ کے قتل کی تحقیقات کیلئے انکوائری کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔مقتولہ کے والد نے الزام عائد کیا ہے کہ ان کی بیٹی کا قاتل تحریک انصاف کے ضلعی صدر کا بھتیجا ہے۔ڈی ایس پی کوہاٹ کا کہنا ہے کہ ملزم کے ممکنہ بیرون ملک فرار ہونے پر ایف آئی اے کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں اور رشتے داروں سے بھی پوچھ گچھ کی گئی ہے۔یاد رہے کہ مجاہد اللہ آفریدی نامی شخص نے چھٹیوں پر اپنے گاؤں آئی ہوئی ایم بی بی ایس تھرڈ ایئر کی طالبہ عاصمہ رانی پر ہفتے کے روز فائرنگ کی تھی جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے گزشتہ روز دم توڑ گئی تھی۔


The post کوہاٹ ،پولیس باتیں بناتی رہ گئی،رشتے کے تنازع پر قتل ہونیوالی میڈیکل کی طالبہ کا قاتل ہاتھ سے نکل گیا،اب کہاں پہنچ چکاہے؟ افسوسناک انکشاف appeared first on JavedCh.Com.



[ad_2]


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv