Social

ناجائز اثاثوں کے ریفرنس میں پانامہ جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیاء پھر منظر عام پر، 3 کمپنیوں کا ریکارڈ پیش کردیا،گواہی دیں گے

[ad_1]

اسلام آباد (این این آئی)سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کیخلاف ناجائز اثاثوں کے ریفرنس میں پانامہ جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیاء بھی گواہی دیں گے جبکہ سابق وزیر خزانہ کی 3 کمپنیوں کا ریکارڈ ایس ای سی پی افسر نے عدالت میں پیش کر دیا۔منگل کو احتساب عدالت میں اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ پانامہ جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیاء کو نیب کورٹ نے بطور گواہ طلب کر لیا ہے۔ ایس ای سی پی کی افسر سدرہ منصور نے


احتساب عدالت میں بیان قلمبند کرایا۔ انہوں نے اسحاق ڈار کی 3 کمپنیوں گلف انشورنس، سی این جی پاکستان لمیٹڈ اور پاکستان ڈویلپمنٹ فنڈ لمیٹڈ کا ریکارڈ عدالت میں پیش کیا۔ نیب کے دوسرے گواہ سلمان سعید کا بیان وقت ختم ہو جانے کے باعث قلمبند نہ ہو سکا۔احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کہا کہ کوشش کریں واجد ضیاء اور تفتیشی ٹیم کو بدھ کے روز ہی لے آئیں۔ اس پر نیب پراسیکیوٹر نے کہا ایک دو دن کا وقت دیں۔ ریفرنس کی سماعت بدھ کو بھی جاری رہے گی۔


The post ناجائز اثاثوں کے ریفرنس میں پانامہ جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیاء پھر منظر عام پر، 3 کمپنیوں کا ریکارڈ پیش کردیا،گواہی دیں گے appeared first on JavedCh.Com.



[ad_2]


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv