Social

مخالفین نواز شریف پر الزامات لگا کر اپنی ناکامی چھپا رہے ہیں،ان کے پاس اپنی کارکردگی دکھانے کو کچھ نہیں ،مریم نواز نے کھری کھری سنادیں

[ad_1]

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کی مرکزی رہنما و سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ نوازشریف کی اس سے بڑی فتح کیا ہوگی کہ مخالفین کے پاس اپنی کارکردگی دکھانے کو کچھ نہیں ہے،ان کی ہر بات نوازشریف سے شروع ہو کر ان ہی پر ختم ہوتی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنے پیغام میں مریم نواز نے کہا کہ کوئی دس ہزار میگاواٹ بجلی بنانے کا ناممکن کام بھی کرگیا اور کوئی ساڑھے چار سال بعد بھی ناکامی کی شرمندگی کو الزامات میں چھپا رہا ہے۔


عوام سے کیے گئے وعدے پورے کرنے اور عوامی خدمت کیلئے دن رات ایک کرنا پڑتا ہے۔ لیڈروں کو اپنا آرام قربان کرنا پڑتا ہے۔اگر آپ نے خدمت کی ہوتی تو آج یوں ہزیمت نہ اٹھانا پڑتی۔ نواز شریف نے اپنے دور اقتدار میں عوامی خدمت کی ہے اور یہی وجہ ہے کہ مخالفین اپنی شرمندگی کو چھپانے کیلئے نواز شریف پر الزامات لگا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف کی اس سے بڑی فتح کیا ہوگی کہ مخالفین کے پاس اپنی کارکردگی دکھانے کو کچھ نہیں ہے ۔ انکی ہر بات نوازشریف سے شروع ہو کر انہیں پرختم!۔


The post مخالفین نواز شریف پر الزامات لگا کر اپنی ناکامی چھپا رہے ہیں،ان کے پاس اپنی کارکردگی دکھانے کو کچھ نہیں ،مریم نواز نے کھری کھری سنادیں appeared first on JavedCh.Com.



[ad_2]


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv