[ad_1]
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے سینیٹ کے انتخابات کے لیے چوہدری سرور اور اعظم سواتی کو ٹکٹ دینے پر غور شروع کر دیا گیا ذرائع تحریک انصاف کے مطابق سینیٹ الیکشن کیلئے تحریک انصاف کو 30 سے زائد امیدواروں کی جانب سے درخواستیں موصول ہوئی ہیں تاہم تحریک انصاف
نے پنجاب سے چوہدری سرور اور اعظم خان سواتی کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔خیال رہے کی الیکشن کمیشن نے 3 مارچ کو سینیٹ انتخابات کیلئے پولنگ کا اعلان کیا ہے جس کے لیے کاغذات نامزدگی 4 فروری سے 6 فروری تک جمع کرائے جاسکیں گے جبکہ کاغذات کی جانچ پڑتال 9 فروری تک مکمل کی جائے گی۔
The post سینیٹ الیکشن کیلئے تحریک انصاف کو 30 سے زائد امیدواروں کی جانب سے درخواستیں موصول ،کن دو امیدواروں کو ٹکٹ دیاجائے گا؟ فیصلہ ہوگیا،نام سامنے آگئے appeared first on JavedCh.Com.
Comments