Social

افغانستان میں ایسے افراد موجود ہیں جو پاکستان کے ساتھ مفاہمت کے عمل کو نہیں بڑھانا چاہتے ٗ 27جنگجوؤں کی حوالگی کا معاملہ کیا ہے؟ سابق سفیر کے انکشافات 

[ad_1]

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق سفیر نجم الدین شیخ نے پاکستان اور افغانستان کو مسائل کے حل کیلئے مفاہمت کا راستہ اپنانے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان میں ایسے افراد موجود ہیں جو پاکستان کے ساتھ مفاہمت کے عمل کو نہیں بڑھانا چاہتے ٗامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کے باوجود دونوں ممالک کو مفاہمت کا راستہ ڈھونڈنا چاہیے۔پاکستان کی جانب سے حقانی نیٹ ورک اور طالبان کے 27 جنگجووں کو افغانستان کے حوالے کرنے کے معاملے پر نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے سابق سفیر نجم الدین شیخ نے کہا کہ


پاکستان کی جانب سے یہ ایک مثبت قدم ہے جس کا مقصد افغانستان کے ساتھ اعتماد کا نیا ماحول پیدا کرنا ہے۔نجم الدین شیخ نے کہا کہ پاکستان کے اس قدم سے افغانستان کو موقع ملا ہے کہ وہ افراد سے بات چیت کر کے دیکھیں کہ مفاہمت کو بڑھانے کے لیے کون سے اقدامات اٹھائے جا سکتے ہیں۔سابق سفیر کے مطابق حقانی نیٹ ورک اور طالبان کے 27 جنگجووں کی افغانستان کو حوالگی کو دونوں ممالک کی جانب سے خفیہ رکھا گیا تھا جو کہ ایک اچھا قدم تھا کیوں کہ اگر اسے پہلے بتا دیا جاتا تو اس عمل میں مسائل پیدا ہو سکتے تھے۔


The post افغانستان میں ایسے افراد موجود ہیں جو پاکستان کے ساتھ مفاہمت کے عمل کو نہیں بڑھانا چاہتے ٗ 27جنگجوؤں کی حوالگی کا معاملہ کیا ہے؟ سابق سفیر کے انکشافات  appeared first on JavedCh.Com.



[ad_2]


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv