Social

نااہلی کی مدت کا تعین ،فیصلہ کیا آئے گا؟، بینچ میں ایسے لوگ بھی شامل ہیں جو ملزم کیلئے ۔۔۔! جسٹس (ر) وجیہہ الدین احمد کی پیش گوئی،سنگین الزامات عائد کردیئے

[ad_1]

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) عام لوگ اتحاد کے قائم مقام چےئرمین سندھ ہائیکورٹ کے سابق چیف جسٹس اور سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس(ر)وجیہہ الدین احمد نے کہاہے کہ نواز شریف اور دیگر کی نااہلیت کی مدت کا تعین کرنے سے متعلق بنائے جانے والے بنچ میں شامل بعض ججز نرم گوشے کا اظہار کرسکتے ہیں،انہوں نے کہاکہ گذشتہ 2013کے عام انتخابات کے دوران جسٹس عطا بندیال پنجاب میں چیف جسٹس تھے اور انہوں نے ریٹرننگ افسران تعینات کئے تھے واضح رہے کہ 2013کے


الیکشن کو آر اوز کاالیکشن کہاجاتاہے جبکہ بنچ میں شامل2جونےئر ججز صاحبان نے نواز شریف کی حالیہ نااہلی کیس میں ان کا مقدمہ احتساب عدالت بھجوانے کا کہاتھا جبکہ ایک جونےئر ترین جج بھی بنچ میں شامل ہے ان زمینی حقائق کی روشنی میں یہ اندیشہ منڈلا رہاہے کہ بنچ میں شامل کچھ ججز شریف نوازی کا ثبوت دیتے ہوئے نرم گوشے کا اظہار کرسکتے ہیں،انہوں نے کہاکہ قانون کی بالادستی یقینی بنانے کیلئے یہ بنچ ختم کرکے دوسرا بنچ تشکیل دیاجائے تاکہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے۔


The post نااہلی کی مدت کا تعین ،فیصلہ کیا آئے گا؟، بینچ میں ایسے لوگ بھی شامل ہیں جو ملزم کیلئے ۔۔۔! جسٹس (ر) وجیہہ الدین احمد کی پیش گوئی،سنگین الزامات عائد کردیئے appeared first on JavedCh.Com.



[ad_2]


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv