[ad_1]
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے انفینٹ فارمولا لیبلنگ ریگولیشن پر عمل درآمد کا آغازکرتے ہوئے مارکیٹ میں چائنہ سے درآمد شدہ انفینٹ فارمولاپر فرانسیسی اور نیدرلینڈ کی گمراہ کن لیبلنگ کرکے فروخت کی جانے والی پراڈکٹس پر پابندی عائد کر دی ہے۔تفصیلات کے مطابق مارکیٹ میں موجود چینی پراڈکٹس کا معیارفرانسیسی اور نیدرلینڈ کی مصنوعات کے ہم پلہ نہیں پایا گیا۔
بین کی گئی پراڈکٹس میں نیو لیک اور لیکٹینا کی تین تین پراڈکٹس شامل ہیں جن کی تفصیلات پنجاب فوڈاتھارٹی فیس بک پیج پر بھی دیکھی جا سکتی ہیں۔ترجمان پنجاب فوڈ اتھارٹی نے مزید بتایا کہ ایف بی آر اور مزکورہ کمپنی سے حاصل کردہ ریکارڈ کے مطابق یہ پراڈکٹس چائنہ سے منگوا کر ان پر فرانس اور نیدر لینڈ کی غیر قانونی لیبلنگ کی جاتی ہے جس کی بنا پر ان کمپنیوں کے خلاف ایکشن لیا گیا ہے اور ان کمپنیوں کو اپنا تمام سٹاک مارکیٹ سے ہٹانے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ہدایات پر عمل نہ کرنے کی صورت میں ان کمپنیوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی بھی عمل میں لائی جا سکتی ہے۔پنجاب فوڈ اتھارٹی کی طرف سے بچوں کے ڈاکٹر ز سے گزارش کی گئی ہے کہ غیر معیاری پراڈکٹس تجویز کرنے سے گریز کریں۔ جاری کردہ نوٹس میں عوام سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ وہ ان پراڈکٹس کا معیار دیگر ترقی یافتہ ممالک میں بکنے والی مصنوعات کے ہم پلہ ہونے تک ان کو خریدنے سے گریز کریں۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی انفینٹ فارمولا ریگولیشن کے تحت کام کرنے والی پراڈکٹس کو ہی کام کرنے کی اجازت ہو گی۔ترجمان پنجاب فوڈ اتھارٹی نے وا ضح کیا ایف بی آر سے ریکارڈ حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ تمام انفینٹ فارمولا کمپنیوں کی پاکستان اور دیگر ممالک میں بکنے والی مصنوعات کا موزانہ کیا جا رہا ہے۔پاکستان اور دیگر ممالک میں ہونے والی فروخت کے معیار میں فرق کی صورت میں سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔
The post انفینٹ فارمولاپر فرانسیسی ،نیدرلینڈ کی گمراہ کن لیبلنگ کرکے فروخت کی جانے والی پراڈکٹس پر پابندی عائد کر دی گئی، فوڈ اتھارٹی نے بچوں کے ڈاکٹروں کو غیر معیاری پراڈکٹس تجویز کرنے سے منع کر دیا appeared first on JavedCh.Com.
Comments