Social

زبردستی زیادتی کرنے سے انکار پر ملزم نے خاتون پر سیدھا فائر کر دیا، ملزم کو گرفتار کر لیا گیا

[ad_1]

لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک) انویسٹی گیشن پولیس ہومی سائیڈیونٹ کاہنہ نے زیادتی کی کو شش میں ناکام ہونے پر خاتون کو قتل کرنے والا ملزم محمد سفیان کو گرفتار کرکے آلہ قتل برآمد کر لیا۔تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہور غلام مبشر میکن نے واقعہ کی سنگینی


کو مدنظر رکھتے ہوئے ایس پی انویسٹی گیشن ماڈلٹاؤن ابرار حسین نیکوکار کوقتل کے ملزمان کی گرفتاری کا خصوصی ٹاسک دیا ۔جس پر انہوں نے ہومی سائیڈ انچارج سب انسپکٹر رضاقت علی اور دیگر اہلکاروں پر مشتمل سپیشل پولیس ٹیم تشکیل دی ۔ ٹیم نے ماڈرن تکنیکی بنیادوں کو بروئے کار لاتے ہوئے شب روز محنت کر کے اس وارادت میں ملوث ملزم محمد سفیان کو گرفتار کر لیااور ان کے قبضہ سے واردات میں استعمال ہونیوالا آلہ قتل پسٹل بھی برآمد کر لیا۔ دوران تفتیش ملزم نے انکشاف کیا کہ مقتول سمیرا بی بی اپنی دوست الفت الرحمن کے ساتھ مدرسہ جامع بتول چھوٹا صوا سلیم گجر کی حویلی کے قریب پہنچی تو ملزم سفیان دونوں بچیوں کو حویلی کے اندر لے گئے اورزبردستی زیادتی کرنے کی کوشش کی انکار کرنے پرملزم سفیان نے سیدھا فائرکیا جو سمیرا بی بی کی چھاتی پر لگاجس سے موقع پر ہی اس کی موت واقع ہو گئی۔ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔ ایس پی انویسٹی گیشن ماڈلٹاؤن ابرار حسین نیکوکار نے سمیرا بی بی کے قاتل کو گرفتار کرنے پرانچارج ہومی سائیڈ رضاقت علی ایس آئی کوتعریفی سرٹیفکیٹ کا اعلان کیا ہے۔


The post زبردستی زیادتی کرنے سے انکار پر ملزم نے خاتون پر سیدھا فائر کر دیا، ملزم کو گرفتار کر لیا گیا appeared first on JavedCh.Com.



[ad_2]


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv