Social

احمد پور شرقیہ آئل ٹینکر سانحہ جس میں 240 افراد جاں بحق ہو گئے تھے، مرکزی ملزم گرفتار، ملزم کون ہے تفصیلات سامنے آ گئیں

[ad_1]

بہاولپور (مانیٹرنگ ڈیسک) احمد پور شرقیہ میں نیشنل ہائی وے پر گزشتہ سال جون کے مہینے میں ہونے والے آئل ٹینکر سانحے جس میں 240 افراد جاں بحق ہوئے تھے کے مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کے ترجمان نعیم اختر کے مطابق ملزم خالد رضا آئل ٹینکر کمپنی کا مینیجر ہے جو آئل ٹینکر کی کوالٹی، ماڈل اور پیٹرول کی مقدار پر نظر رکھنے کا ذمہ دار تھا۔احمد پور سانحے کے بعد پولیس نے لکی مروت سے تعلق رکھنے


والے خالد رضا کے خلاف ایف آئی آر درج کی تھی جو گرفتاری سے بچنے کیلئے رو پوش ہوگیا تھا۔خیال رہے کہ بہاولپور کے علاقے احمد پور شرقیہ میں 25 جون کو نیشنل ہائی وے پر آئل ٹینکر کے الٹنے کی وجہ سے ہونے والی آتشزدگی کے نتیجے میں ابتدائی طور پر 150 سے زائد افراد جھلس کر جاں بحق جبکہ 100 سے زائد افراد زخمی ہوئے تھے، تاہم واقعے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 200 سے تجاوز کرچکی ہے۔


The post احمد پور شرقیہ آئل ٹینکر سانحہ جس میں 240 افراد جاں بحق ہو گئے تھے، مرکزی ملزم گرفتار، ملزم کون ہے تفصیلات سامنے آ گئیں appeared first on JavedCh.Com.



[ad_2]


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv