[ad_1]
پشاور (این این آئی)ایوب میڈیکل کالج کی مقتول طالبہ عاصمہ رانی کی بہن صفیہ نے دعویٰ کیا ہے کہ پی ٹی آئی کے ضلعی صدر آفتاب عالم اپنے بھتیجے مجاہد آفریدی کی حرکتوں سے آگاہ تھے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عاصمہ نے کئی بار آفتاب عالم کو فون کرکے ملزم مجاہد کی حرکتوں کے بارے میں بتایا۔ پی ٹی آئی رہنما اگرانصاف نہیں دلاسکتے تو کم از کم جھوٹے الزامات تو نہ لگائیں۔جب سوشل میڈیا والوں نے آفتاب عالم سے سوال کیاکہ کیا آپ عاصمہ یا اس کے گھروں والوں کو جانتے ہیں تو آفتاب عالم نے انکارکردیا۔جس عاصمہ نے کہاکہ میں
آفتاب عالم سے صرف اتناکہوں گی کہ وہ قرآن پرہاتھ رکھ کر انکار کرسکتاہے؟صفیہ نے کہا کہ میری بہن نے آفتاب عالم کو کئی ٹیلی فون کالز کی جس میں مجاہد کے تنگ کرنے کے بارے میں روتے ہوئے بتایا۔اس حکومت نے بدمعاشی شروع کررکھی ہے ٗیہ ماں اوربہنوں کی عزتوں سے کھیل رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ لوگ جو کہہ رہے ہیں بکواس کررہے کہ ہم نے رپورٹ دیر سے درج کرائی اس لئے مجاہد فرارہوگیا ٗآفتاب عالم اور شہریارآفریدی سے صرف یہ کہوں گی کہ اگرانصاف نہیں دے سکتے تو کم از کم جھوٹا الزام بھی نہ لگائیں۔
The post پی ٹی آئی کوہاٹ کا ضلعی صدر بھتیجے کے کرتوتوں سے واقف، میری بہن جب فون پر رو رو کرشکایت کرتی تو آگے سے کیا کہتا تھا، عاصمہ رانی کی بہن منظر عام پر آگئی، ایسا انکشاف کر ڈالا کہ آپ کا بھی خون کھول اٹھے گا appeared first on JavedCh.Com.
Comments