[ad_1]
کراچی (این این آئی)کراچی میں ایک اور معصوم بچہ درندگی کی نذر ہو گیا، سات سالہ حسن گھر سے سامان لینے نکلا تھا ،جس کے بعد اسکی لاش ملی ، بچے کو بد فعلی کے بعد گلا دبا کر قتل کیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق نیو ٹاؤن کے علاقے اسٹیڈیم روڈ سے گزشتہ روز 7 سالہ حسن شاہ کی لاش ملی تھی جسے اسپتال منتقل کیا گیا ، جہاں پوسٹ مارٹم رپورٹ مکمل ہونے پر واضح ہوا کہ بچے کو بد فعلی کا نشانہ بنانے کے بعد گلا دبا کر قتل کیا گیا ہے
۔نیو ٹاون تھانے کے ایس ایچ او کا کہنا تھا کہ والدین اور عینی شاہدین کے بیانات قلمبند کر لیئے گئے ہیں اور واقعہ کا مقدمہ 25/2018 بھی درج کر لیا گیا ہے ،، اور مزید تفتیش کا سلسلہ جاری ہے تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے ۔
The post ایک اور معصوم بچہ درندگی کی نذر ہو گیا، 7سالہ حسن شاہ کی لاش برآمد ،پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بدفعلی کی تصدیق کردی گئی، لرزہ خیز واقعہ appeared first on JavedCh.Com.
Comments