Social

جعلی پرائز بانڈ،پاکستانی روپیہ اور ’’درہم‘‘ بنانے والا گروہ پکڑا گیا،4افراد گرفتار، بھاری مقدار میں کرنسی برآمد ، حیرت انگیزانکشافات

[ad_1]

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) پشاورپولیس نے پشتہ خرہ میں کارروائی کے دوران ایک کروڑ روپے سے زائد جعلی کرنسی اور نوٹ چھاپنے کی مشین برآمد کرلی گئی، چار ملزموں کو گرفتار کرلیا گیا ۔ پولیس کے مطابق پشتخرہ میں ناکہ بندی کے دوران دو گاڑیوں کو روکا گیا، گاڑی کو چیک کرنے کے بعد ایک کروڑ پچاس لاکھ روپے سے زائد کی نقلی کرنسی


اور پرائز بانڈر برآمد ہوئے۔ ملزموں کی نشاندہی پر چھاپے کے دوران نوٹ چھاپنے کی مشین،رول مشین ،دوہزار دوبئی درہم، نوٹ بنانیکا کاغذ کوٹنگ مشین، کلر پرنٹر اور دیگر سامان برآمد ہوا، پولیس کے مطابق ملزم نقلی کرنسی اور سامان پنجاب اسمگل کر رہے تھے، پولیس نے مقدمہ درج کرکے گرفتار چار ملزموں سے مزید تفتیش شروع کردی۔


The post جعلی پرائز بانڈ،پاکستانی روپیہ اور ’’درہم‘‘ بنانے والا گروہ پکڑا گیا،4افراد گرفتار، بھاری مقدار میں کرنسی برآمد ، حیرت انگیزانکشافات appeared first on JavedCh.Com.



[ad_2]


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv