Social

3 منزلہ زیر زمین سنٹرل سٹیشن کی چھت دنیا میں کسی بھی سب وے سٹیشن کی سب سے بڑی چھت ،اورنج لائن میٹرو منصوبے کی حیرت انگیزتفصیلات منظر عام پر

[ad_1]

لاہور(آئی این پی) ملکی تاریخ کے پہلے ماس ٹرانزٹ منصوبے اورنج لائن کے سنٹرل سٹیشن کی 1900پائلوں میں سے صرف1ماہ میں 1400پائلوں کو مکمل کرلیا‘ 3 منزلہ زیر زمین سنٹرل سٹیشن کی چھت دنیا میں کسی بھی سب وے سٹیشن کی سب سے بڑی چھت ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے میں شامل سب سے مشکل اور بڑے سنٹرل سٹیشن کی تعمیر جاری ہے۔ ایل ڈی اے کے کنٹریکٹر حبیب کنسٹرکشن سروسز نے منصوبے پر حکم امتناعی خارج ہوتے ہی


ایک ماہ میں 1900 میں سے 1400 پائلیں مکمل کرلی ہیں ۔ اورنج لائن ٹرین منصوبے میں شامل تمام پائلوں میں سے سنٹرل سٹیشن کی پائلیں 45 سے 72 میٹر گہری ہیں سنٹر ل سٹیشن سطح زمین سے3 منزل تک زیر زمین تعمیر کیا جائے گا۔ سنٹرل سٹیشن پر11000کیوبک میٹر کنکریٹ پر مشتمل چھت ہوگی جو دنیا کی تاریخ میں ایک ریکارڈ ہوگا۔ سنٹرل سٹیشن کی تعمیر کے لئے تمام پلاننگ کو مکمل کرلیا گیا ہے۔ جبکہ باقی 500پائل کو بھی رواں ماہ میں مکمل کرلیا جائے گا۔


The post 3 منزلہ زیر زمین سنٹرل سٹیشن کی چھت دنیا میں کسی بھی سب وے سٹیشن کی سب سے بڑی چھت ،اورنج لائن میٹرو منصوبے کی حیرت انگیزتفصیلات منظر عام پر appeared first on JavedCh.Com.



[ad_2]


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv