Social

کراچی میں سوتیلی بیٹی سے زیادتی کی کوشش کے الزام میں باپ گرفتار،چھوٹے بھائی کو بدفعلی کے بعد قتل کرنے والا ملزم بھی گرفتار، انتہائی شرمناک انکشافات

[ad_1]

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) چنیسر گوٹھ کے علاقے میں دس سالہ سوتیلی بیٹی سے زیادتی کی کوشش کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے چنیسر گوٹھ میں پولیس نے دس سالہ سوتیلی بیٹی کے ساتھ زیادتی کی کوشش کرنے کے الزام میں ملزم نوید مہر کو گرفتار کرلیا ہے۔ بلوچ کالونی پولیس نے متاثرہ بچی کے حقیقی والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔


پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ بچی کی والدہ صابرہ کی ملزم نوید مہر سے یہ تیسری شادی ہے۔صابرہ نے پہلی شادی منیر احمد سے کی تھی۔ بعدازاں دوسری شادی یعقوب مہر سے کی لیکن پہلی شادی کی طرح یہ شادی بھی کامیاب نہ ہوسکی۔ اس کے بعد متاثرہ بچی کی والدہ نے اپنے دوسرے شوہر یعقوب مہر سے طلاق لے کر اسی کے بھائی ملزم نوید مہر سے تیسری شادی کی تھی۔ جس نے مبینہ طور پر اپنی سوتیلی بیٹی کے ساتھ زیادتی کرنے کی کوشش کی۔علاوہ ازیں کراچی میں بڑے بھائی نے چھوٹی بھائی کو بدفعلی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم نے باپ کی مار کا بدلہ گھر کے لاڈلے کو قتل کرکے لیا ہے۔نیشنل کوچنگ سینٹر کی جھاڑیوں میں پتھروں کے درمیان سے ملنے والیبچے کی لاش کا معمہ بلاآخر حل ہوگیا۔ پولیس کے مطابق بچے کے قتل میں اسکا بڑا بھائی معاز ملوث ہے۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزم نشے کا عادی ہے اور دوران تفتیش ملزم نے انکشاف کیا ہے کہ اسکے والد عبدالستار نے اسے مارا تھا جس پر ملزم نے طیش میں آکر چھوٹے بھائی 7 سالہ حسان شاہ کو تار سے گلا دبا کر قتل کر دیا۔پولیس کے مطابق ملزم اتنا شاطر ہے کہ وہ قتل کے کئی گھنٹوں بعد تک اہل خانہ کے ساتھ مل کر بھائی کو تلاش کرتا رہا پھر خود ہی لاش کی نشاندہی بھی کی۔واضح رہے کہ جمعرات کی رات نیشنل کوچنگ سینٹر کی جھاڑیوں سے باکسنگ کلب کے چوکیدار عبدالستار کے بیٹے 7 سالہ حسان شاہ کی لاش ملی تھی۔ ڈاکٹر نے بچے کے ساتھ بدفعلی کی بھی تصدیق کی تھی۔ واقعہ کا مقدمہ نیوٹاون تھانے میں درج کیا گیا تھا۔


The post کراچی میں سوتیلی بیٹی سے زیادتی کی کوشش کے الزام میں باپ گرفتار،چھوٹے بھائی کو بدفعلی کے بعد قتل کرنے والا ملزم بھی گرفتار، انتہائی شرمناک انکشافات appeared first on JavedCh.Com.



[ad_2]


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv