Social

شیخ رشید احمد نے بڑے منصوبے میں کرپشن سے متعلق خفیہ دستاویزات حاصل کرلیں، دھماکہ خیز اعلان

[ad_1]

اسلام آباد (این این آئی)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ رکن قومی اسمبلی شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ وہ ایل این جی کیس کو سپریم کورٹ میں بے نقاب کر نے جا رہے ہیں ٗنواز شریف ‘ دانیال ‘ طلال اور نہال سب بد حال اور جیل کا مال ہیں ‘ نواز شریف خود آمر کی پیداوار ہیں ۔ ہفتہ کو سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ ایل این جی کا کیس قوم سے وعدہ تھا ٗ ایل این جی کیس کو سپریم کورٹ میں بے نقاب


کرنے جا رہے ہیں ٗاین ایل جی کیس کی دستاویزات نکالنا کوئی آسان کام نہیں تھا ٗایل این جی کے کمیشن میں کون کون ملوث ہے سب بے نقاب ہوں گے۔ انہوں نے کہاکہ دانیال ‘ طلال نہال بد حال اور جیل کا مال ہیں۔ حکمرانوں نے کمیشن کھانے کیلئے گیس اور بجلی مہنگی کر دی ہے ٗنواز شریف خود آمر کی پیداوار ہے اور آج ان کو گالیاں نکال رہا ہے۔ نوا زشریف کو جسٹس قیوم اور جنرل بٹ چاہیے۔ یہ سپریم کورٹ سیاست میں ایسا تابوت ٹھوکے گی کہ ان کو قیامت تک یاد رہے گا۔


The post شیخ رشید احمد نے بڑے منصوبے میں کرپشن سے متعلق خفیہ دستاویزات حاصل کرلیں، دھماکہ خیز اعلان appeared first on JavedCh.Com.



[ad_2]


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv