Social

ملتان،جاوید ہاشمی کی صاحبزادی کی شادی کی تقریب سیاسی اجتماع بن گئی،ن لیگ،پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف کے اہم رہنماؤں کی بھرپور شرکت

[ad_1]

ملتان(مانیٹرنگ ڈیسک) سینئرسیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی کی صاحبزادی جویریہ ہاشمی کی شادی کی تقریب سیاسی اجتماع بن گئی،وفاقی وزراء ،اراکین اسمبلی اور سیاسی وسماجی شخصیات کی بڑی تعداد نے شادی کی تقریب میں شرکت کی۔ملتان گریژن کینٹ میں منعقدہ شادی کی تقریب میں صدر پاکستان ممنون حسین ،گورنر پنجاب رفیق رجوانہ ،وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال، پرویز رشید، وفاقی وزیر


خواجہ سعد رفیق، برجیس طاہر، سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی، شاہ محمود قریشی، لیاقت بلوچ، مفتی عبدالقوی سمیت اہم سیاسی وسماجی شخصیات نے شرکت کی،جاویدہاشمی کی صاحبزادی جویریہ ہاشمی کی شادی مرحوم مختارہاشمی کے صاحبزادے شاہ زیب ہاشمی سے ہوئی ،اس موقع پرتقریب کے شرکاء نے نئے جوڑے کو مبارکباد کیساتھ کامیاب ازدواجی زندگی کیلئے دعائیں بھی دیں۔


The post ملتان،جاوید ہاشمی کی صاحبزادی کی شادی کی تقریب سیاسی اجتماع بن گئی،ن لیگ،پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف کے اہم رہنماؤں کی بھرپور شرکت appeared first on JavedCh.Com.



[ad_2]


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv