Social

انتظار کے قتل کے بعد پولیس نے میرے ساتھ کیا سلوک کیا؟مقتول انتظار کے والد کاچیف جسٹس کو خط،سنگین الزامات عائد کردیئے،افسوسناک انکشافات

[ad_1]

کراچی(آئی این پی ) کراچی کے علاقے ڈیفنس میں قتل کئے جانیوالے نوجوان انتظار کے والد نے انصاف کے حصول کے لئے چیف جسٹس کو خط لکھ دیا جس میں کہا ہے کہ پولیس کیس کی تفتیش میرٹ پر نہیں کر رہی،اس میں شامل پولیس اہلکاروں کو بچایا جا رہا ہے،کہ پولیس نے واقعے کا مقدمہ بھی اپنی مرضی سے درج کیا ۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں قتل ہونے والے انتظار کے والد نے پولیس کارکردگی سے مایوس ہو کر انصاف کیلئے


چیف جسٹس کو خط لکھ دیا ہے۔ اپنے خط میں انہوں نے کہا کہ پولیس کی جانب سے کیس کی تفتیش میرٹ پر نہیں کی جا رہی اور اس میں شامل پولیس اہلکاروں کو بچایا جا رہا ہے ۔مقتول انتظار کے والد کا کہنا ہے کہ پولیس نے واقعے کا مقدمہ بھی اپنی مرضی سے درج کیا ، میری اپیل ہے کہ چیف جسٹس میرے ساتھ ہونے والے واقعے کا نوٹس کے کر انصاف فراہم کریں۔واضح رہے کہ کراچی کے علاقے ڈیفنس میں اینٹی کار لفٹنگ سیل کے اہلکاروں کے ہاتھوں نوجوان انتظاراحمد کے قتل کے مقدمے میں پولیس نے تاخیری حربے استعمال کرنا شروع کررکھے ہیں۔


The post انتظار کے قتل کے بعد پولیس نے میرے ساتھ کیا سلوک کیا؟مقتول انتظار کے والد کاچیف جسٹس کو خط،سنگین الزامات عائد کردیئے،افسوسناک انکشافات appeared first on JavedCh.Com.



[ad_2]


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv