Social

قوانین میں تبدیلی ،پاکستان نے امریکی آرمی، ایساف، نیٹو یا دیگر فورسز کے سامان کی افغانستان منتقلی پر ڈیوٹی اور ٹیکس عائد کردیئے

[ad_1]

کراچی(آئی این پی ) پاکستان کسٹمز نے ٹرانزٹ ٹریڈ کے ذریعے افغانستان کو نان کمرشل کنسائمنٹس کی ترسیل کے لیے فنانشل سیکیورٹی کی شرط ختم کر تے ہوئے قوانین میں تبدیلی سے ٹرانزٹ سامان کی پورٹ سے افغان سرحدتک ترسیل کیلئے ایک اور راستہ بنادیا۔ اس سہولت کے لیے استثنی سرٹیفکیٹ کی شرط کو برقرار رکھا گیا ہے۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے جاری کردہ ایس آر او کے مطابق یہ رعایت صرف نان کمرشل کارگو کے لیے ہو گی


جبکہ کمرشل کارگو کے لیے انشورنس گارنٹی کی شرط برقرار رکھی گئی ہے۔کسٹمز حکام کے مطابق نان کمرشل میں وہ کارگو ہیں جو ڈپلومیٹک مشن، افغان حکومت، رجسٹرڈ این جی اوز، افغانی اور یورپین کمیشن بغیر ڈیوٹی اور ٹیکسز کے منگواتے ہیں البتہ وہ سامان نان کمرشل تصور نہیں کیا جائے گا جن کا تعلق امریکی آرمی، ایساف، نیٹو یا دیگر فورسز سے ہے جو افغانستان میں موجود ہیں۔


The post قوانین میں تبدیلی ،پاکستان نے امریکی آرمی، ایساف، نیٹو یا دیگر فورسز کے سامان کی افغانستان منتقلی پر ڈیوٹی اور ٹیکس عائد کردیئے appeared first on JavedCh.Com.



[ad_2]


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv