Social

عاصمہ رانی قتل،ملزم شاہ زیب، مقتولہ عاصمہ کی جاسوسی کرتا تھا اور قتل کے دن مجاہد آفریدی ۔۔! حیرت انگیز انکشافاات

[ad_1]

پشاور(این این آئی)ڈاکٹر عاصمہ رانی قتل کیس میں گرفتار ملزم شاہ زیب کو ایک روزہ پولیس ریمانڈ ختم ہونے کے بعد کوہاٹ جیل منتقل کردیاگیا جبکہ پولیس نے دعویٰ ہے کہ ملزم نے مرکزی ملزم مجاہد کو فرار کرانے میں مدد کا اعتراف کرلیا ہے۔کوہاٹ میں قتل کی گئی ڈاکٹر عاصمہ رانی کیس میں مرکزی مفرور ملزم مجاہد آفریدی کے دوست اور معاون شاہ زیب کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ ختم ہونے کے بعد جیل بھیج دیاگیا


پولیس کے مطابق ملزم کی نشاندہی پر واردات میں استعمال ہونے والی موٹر سایکل بھی شاہ زیب کے گھر سے برآمد کی گئی ہے جبکہ مجاہد کو فرار کرانے میں استعمال ہونے والی کار بھی قبضہ میں لے لی گئی ٗدوسری جانب شاہ زیب کے گھروالوں کا کہنا ہے کہ ان کے بیٹے کو پھنسایا جارہا ہے اور ان کا بیٹا بیگناہ ہے۔خیال رہے کہ کوہاٹ میں قتل ہونے والی ایوب میڈیکل کالج کی طالبہ عاصمہ رانی کے قتل کے مرکزی ملزم مجاہد آفریدی کے قریبی ساتھی شاہ زیب کو گزشتہ دنوں گرفتار کیا گیا تھا۔پولیس کا کہنا تھا کہ مطابق ملزم شاہ زیب نے واردات کے بعد مجاہد کو فرار ہونے میں مدد فراہم کی۔ملزم شاہ زیب کا تعلق نواحی علاقے درملک سے ہے اور وہ کے ڈی اے میں رہائش پذیر تھا جہاں مقتولہ عاصمہ رانی کا بھی گھر ہے۔پولیس کے مطابق ملزم شاہ زیب، مقتولہ عاصمہ کی جاسوسی کرتا تھا اور قتل کے دن مجاہد کے ساتھ تھا۔قبل ازیں عاصمہ کے قتل میں گرفتار ایک اور ملزم صادق اللہ کی نشاندہی پر قتل میں استعمال ہونے والا پستول بھی برآمد کرلیا گیا ہے ٗسینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) آپریشنز جمیل اختر کا کہنا ہے کہ ملزم مجاہد کی گرفتاری کے لیے سعودی حکومت اور انٹر پول سے رابطے میں ہیں۔


The post عاصمہ رانی قتل،ملزم شاہ زیب، مقتولہ عاصمہ کی جاسوسی کرتا تھا اور قتل کے دن مجاہد آفریدی ۔۔! حیرت انگیز انکشافاات appeared first on JavedCh.Com.



[ad_2]


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv