Social

زینب کے قاتل عمران کے بینک اکاؤنٹس کے معاملے میں عاصمہ جہانگیر نے کیا کردار ادا کیا تھا،سینئر صحافی سب کچھ سامنے لے آئے



اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر صحافی وتجزیہ کار حامد میر نے نجی ٹی وی پروگرام کے دوران انکشاف کیا ہے کہ زینب کے قاتل عمران علی کے بینک اکاﺅنٹس سے متعلق سپریم کورٹ کے ازخود نوٹس کیس میں عاصمہ جہانگیر نے پی ایف یو جے کے وکیل کے طور پر پیش ہونے کا فیصلہ کیا تھا۔حامد میر کا کہنا تھا کہ ان کے مخالفین ہمیشہ الزام لگاتے تھے کہ وہ پاکستان کے مفادات کے خلاف کام کرتی ہیں لیکن جو لوگ ان سے پیار اور محبت


کرتے تھے ان کا خیال تھا کہ وہ پاکستان میں انسانی حقوق کیلئے بہت بڑی جدوجہد کر رہی ہیں۔آپ کو یاد ہو گا کہ کچھ روز پہلے ایک کیس تھا جس میں ٹی وی اینکر کے خلاف سپریم کورٹ نے ازخود نوٹس لیا تھا۔ تو اس کیس میں جس روز ہماری لاہور میں چیف جسٹس کی عدالت میں پیشی تھی تو اس روز بھی عاصمہ جہانگیر سے بات ہوئی اور یہ طے ہوا تھا کہ وہ اس کیس میں پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ کے وکیل کی حیثیت سے پیش ہوں گی۔


The post زینب کے قاتل عمران کے بینک اکاؤنٹس کے معاملے میں عاصمہ جہانگیر نے کیا کردار ادا کیا تھا،سینئر صحافی سب کچھ سامنے لے آئے appeared first on JavedCh.Com.





اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv