Social

اسلحہ لائسنسوں کا اجراء شروع کردیا گیا،تفصیلات جاری



اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزارت داخلہ نے غیر ممنوعہ بور کے اسلحہ لائسنسوں کا اجراء شروع کردیا ، پہلے مرحلے میں وفاقی سرکاری ملازمین سے اسلحہ لائسنسوں کے حصول کیلئے درخواستیں لی جا رہی ہیں جس کے بعد غیر سرکاری افراد کو لائسنس دیے جائیں گے ۔ تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ نے اسلحہ لائسنسوں پر عائد پابندی اٹھائے جانے کے بعد لائسنسوں کا اجراء شروع کر دیا ہے اور اس وقت


سرکاری ملازمین کو اسلحہ لائسنس جاری کرنے کیلئے درخواستیں لی جا رہی ہیں ۔ وفاقی سرکاری ملازمین اپنے محکمے کے ذریعے درخواست وزارت داخلہ کو بجھوا رہے ہیں ۔ براہ راست درخواست وصول نہیں کی جارہی ہے ۔ دوسرے مرحلے میں عام افراد کو لائسنس جاری کئے جائیں گے اور نئی پالیسی کے مطابق صرف اسلام آباد ،وفاق کے زیر انتظام علاقوں میں رہائش پذیر افراد کو لائسنس جاری کئے جائیں گے ۔


The post اسلحہ لائسنسوں کا اجراء شروع کردیا گیا،تفصیلات جاری appeared first on JavedCh.Com.





اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv