Social

نقیب اللہ قتل کیس میں بڑا بریک تھرو، پولیس نےبڑی کامیابی حاصل کر لی



اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سابق ایس ایس پی ملیراور نقیب اللہ محسود قتل کیس میں مطلوب رائو انوار کا گن مین کوئٹہ سے گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق نقیب اللہ قتل کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے ۔ پولیس نے سابق ایس ایس پی ملیراور نقیب اللہ محسود قتل کیس میں مطلوب رائو انوارکے غیر سرکاری گن مین علی رضا کوکوئٹہ سے گرفتارکر لیا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق علی رضا رائو انوار


کا غیر سرکاری گن مین تھا جو ان کی موومنٹ کے دوران ان کے ساتھ رہتا تھا۔ علی رضا کا تعلق کوئٹہ کے ہزارہ قبیلہ سے بتایا جا رہا ہے۔ علی رضا کو پولیس نے اس کے گھر پر چھاپہ مار کر گرفتار کیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق علی رضا کو آج کراچی منتقل کر دیا جائے گا جہاں اس سے سابق ایس ایس پی ملیر رائو انوار اور جعلی پولیس مقابلوں سے متعلق تفتیش شروع کی جائے گی۔


 



 



The post نقیب اللہ قتل کیس میں بڑا بریک تھرو، پولیس نےبڑی کامیابی حاصل کر لی appeared first on JavedCh.Com.





اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv