Social

عاصمہ جہانگیر کی نماز جنازہ کون پڑھائے گا؟ ملک کی بڑی مذہبی شخصیت کا نام سامنے آگیا



اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)معروف قانون دان اور انسانی حقوق کی کارکن عاصمہ جہانگیر دل کا دورہ پڑنے کے باعث گزشتہ روز انتقال کر گئی تھیں ، ان کی نماز جنازہ کل 13فروری بروز منگل قذافی سٹیڈیم کے قریب ایل سی سی گرائونڈ لاہور میں ادا کی جائے گی۔ خاندانی ذرائع کے مطابق عاصمہ جہانگیر کی نماز جنازہ جماعت اسلامی کے بانی سید ابولاعلیٰ مودودیؒ کے فرزند حیدر فاروق مودودی پڑھائیں گے۔ بتایا جاتا ہے کہ حیدر فاروق مودودی اور عاصمہ جہانگیر کے درمیان


نہایت اچھے خاندانی تعلقات تھے اور وہ کئی دہائیوں سے دونوں خاندانوں کا ایک دوسرے کے گھر آنا جانا تھا۔ عاصمہ جہانگیر اکثر و بیشتر حیدر فاروق مودودی کی رہائش گاہ پر دیکھی جاتی تھیں۔ واضح رہے کہ سید حیدر فاروق مودودی اپنے والد سید ابوالاعلیٰ مودودی ؒ کی جماعت جماعت اسلامی کے بارے میں منفی خیالات رکھتے ہیں اور کئی مرتبہ کھلے عام اس کی مخالفت کر چکے ہیں جبکہ جماعت کی جانب سے بھی سید حیدر فاروق مودودی سے کوئی رابطہ نہیں رکھا گیا۔


The post عاصمہ جہانگیر کی نماز جنازہ کون پڑھائے گا؟ ملک کی بڑی مذہبی شخصیت کا نام سامنے آگیا appeared first on JavedCh.Com.





اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv