Social

سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد نواز شریف کے بیانئے کو مزید تقویت ملے گی، فیصلے نواز شریف ہی کرینگے، ن لیگ کا شدید ردعمل، جوابی طریقہ کار کا بھی فوراً ہی اعلان کرڈالا



اسلام آباد (این این آئی) وزیر مملکت برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد نواز شریف کے بیانئے کو مزید تقویت ملے گی۔ کمزور فیصلے کے دفاع میں سارے فیصلے آرہے ہیں، مسلم لیگ (ن) کے فیصلے نواز شریف ہی کرینگے، ہماری پارٹی کی جو بھی حکمت عملی ہواس پر نواز شریف کی مہر ثبت ہوگی۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سپریم کورٹ کے فیصلے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے


پاکستان مسلم لیگ (ن) اور نواز شریف کے بیانئے کو تقویت ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ کمزور فیصلے کے دفاع میں سارے فیصلے آرہے ہیں۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ سینیٹ کا الیکشن وقت اور پاکستان کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو فیصلہ آیا ہے اسی طرح کی توقع تھی۔ ملک ایک ہی شخص کو ٹارگٹ کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف عوام کے دلوں میں رہتے ہیں۔ انہیں ایسے فیصلوں کے ذریعے عوام سے دور نہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری پارٹی کی جو بھی حکمت عملی ہواس پر نواز شریف کی مہر ثبت ہوگی۔


The post سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد نواز شریف کے بیانئے کو مزید تقویت ملے گی، فیصلے نواز شریف ہی کرینگے، ن لیگ کا شدید ردعمل، جوابی طریقہ کار کا بھی فوراً ہی اعلان کرڈالا appeared first on JavedCh.Com.





اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv