Social

آشیانہ ہائوسنگ سکیم کے بعد دانش سکول میں بھی بڑی کرپشن بے نقاب ن لیگ کیساتھ پی ٹی آئی بھی شامل نکلی۔۔کرپشن کی گنگا میں دونوں کا ایک ساتھ اشنان۔۔کیسز پرمٹی ڈالنے کیلئے خفیہ معاہد ہ سامنے آگیا



اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پی ٹی آئی اور ن لیگ کا گٹھ جوڑ، کرپشن کیسز پر خاموشی سے مٹی ڈال دی گئی۔ تفصیلات کے مطابقدانش اسکولوں میں کروڑوں روپے کی مبینہ بے ضابطگیاں ہوئیں، پنجاب میں دانش اسکولوں کی تعمیراتی اور اس ضمن میں دئے جانے والے ٹھیکے کے حوالے سے باقاعدہ طور پر فنڈز جاری کیے جاتے رہے۔من پسند افراد کو 15 سے 27 فیصد تک مہنگے ٹھیکے دئے گئے اور اس حوالے سے 2012ء اور 2013ء کی ایک آڈٹ رپورٹ سامنے آئی تھی،جو آڈیٹر جنرل پاکستان نے تیار کی تھی ،


اس رپورٹ میں انہوں نے 508 کروڑ روپے سے زائد کے آڈٹ پیرے رکھے گئے تھےاس رپورٹ میں کہاگیا کہ میرٹ کے برعکس اقدامات کیے گئے تمام قوانین کی خلاف ورزی کی گئی ،صوبائی ترقیاتی فورم کے اجلاس سے منظوری بھی نہیں لی گئی۔اب انکشاف ہوا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما اور اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمود الرشید نے صوبائی وزیر خزانہ عائشہ غوث کے ساتھ مل کر ایک خفیہ حکمت عملی بنائی۔اعتراضات کے باوجود آڈٹ پیرے سٹیل کر دئیے گئےہیں ۔


The post آشیانہ ہائوسنگ سکیم کے بعد دانش سکول میں بھی بڑی کرپشن بے نقاب ن لیگ کیساتھ پی ٹی آئی بھی شامل نکلی۔۔کرپشن کی گنگا میں دونوں کا ایک ساتھ اشنان۔۔کیسز پرمٹی ڈالنے کیلئے خفیہ معاہد ہ سامنے آگیا appeared first on JavedCh.Com.





اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv