Social

امریکہ نے بھی تحریک انصاف سے رابطے تیز کردیئے،اسلام آباد میں امریکی کانگریس کے وفدکی تحریک انصاف کے رہنماؤں سے ملاقات ،تفصیلات منظر عام پر آگئیں



اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد میں امریکی کانگرس سٹاف ممبرز کے وفد کی تحریک انصاف کے اسد عمر، فواد چوہدری اور ڈاکٹر شہزاد وسیم پر مشتمل قیادت سے ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں پاک امریکہ تعلقات اور امریکہ کی افغان پالیسی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔امریکہ کی جانب سے پاکستان کو فنانشنل ایکشن ٹاسک فورس کی واچ لسٹ میں شامل کرنے کی کوششوں پر خصوصی گفتگو ہوئی۔علاقائی صورتحال اور پاک چین راہداری منصوبے پر بھی بات چیت کی گئی۔ امریکی وفد میں کانگرس کی دفاع اور خارجہ کمیٹیوں کے سٹاف


ممبرز شامل تھے۔تحریک انساف کے قیادت نے ملاقات میں واضح کیا کہ دہشت گردی کیخلاف پاکستان کی کاوشوں کا کھلے دل سے اعتراف امریکی انتظامیہ کے ذمے قرض ہے۔پاکستان کے حوالے سے امریکی انتظامیہ کے بیانیے اور حکمت عملی پر نظر ثانی وقت کا تقاضا ہے۔پاکستان پر دباؤ آزمانے کی بجائے امریکی انتظامیہ خطے کی سلامتی میں پاکستان کے کردار کو مثبت زاویے سے دیکھے۔افغانستان میں پائیدار امن اور استحکام پاکستان کی خواہش ہے۔ملاقات میں باہمی روابط میں تسلسل قائم کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔


The post امریکہ نے بھی تحریک انصاف سے رابطے تیز کردیئے،اسلام آباد میں امریکی کانگریس کے وفدکی تحریک انصاف کے رہنماؤں سے ملاقات ،تفصیلات منظر عام پر آگئیں appeared first on JavedCh.Com.





اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv