Social

شہبازشریف اصل میں شادیاں کیوں کرتے ہیں؟کیپٹن(ر) صفدر نے اصل وجہ بتادی،اپنی بھی دوسری شادی کے بارے میں حیرت انگیز اعلان کرڈالا



اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی کیپٹن (ر) صفدر نے کہا ہے کہ شادیاں کرنا عمران خان کا ذاتی فعل ہے تاہم جن مقاصد کیلئے وہ شادیاں کرتے ہیں انہیں ایسا نہیں کرنا چاہیے ،کیپٹن (ر) صفدر نے اپنی اہلیہ مریم نواز کو دنیا میں جنت کی حور قراردیتے ہوئے کہا کہ وہ دوسری شادی نہیں کریں گے تاہم وزیراعلیٰ پنجاب شہباز کے بارے میں انہوں نے کہا کہ میں اپنے انکل(شہباز شریف) کو مشورہ دوں گا کہ وہ چار شادیاں کریں۔ جمعرات کو احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر صحافیوں نے کیپٹن (ر) صفدر سے جب عمران خان کی


شادی سے متعلق سوال کیا تو انہوں نے کہا کہ شہباز شریف اگر شادی کرتے ہیں تو وہ کسی سیاسی مقصد یا خواب کے بھروسے پر شادی نہیں کرتے ، اللہ نے ان کی قسمت میں شادیاں لکھی ہوئی ہیں اور وہ کر لیتے ہیں ان کو بھی چارشادیوں کی اجازت ہے میں انکل شہباز شریف کو پھر بھی کہوں گا کہ چار شادیاں پوری کریں۔اپنی دوسری شادی سے متعلق سوال کے جواب میں کیپٹن (ر) صفدر نے کہا کہ میں اپنی شادی سے مطمئن ہوں ،میرے ماں باپ کی دعا?ں کے ثمرات کے نتیجے میں اللہ نے مجھے یہ بیوی(مریم نواز) عطا کی اور یہ بیوی میرے لئے جنت کی حور ہے۔


The post شہبازشریف اصل میں شادیاں کیوں کرتے ہیں؟کیپٹن(ر) صفدر نے اصل وجہ بتادی،اپنی بھی دوسری شادی کے بارے میں حیرت انگیز اعلان کرڈالا appeared first on JavedCh.Com.





اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv