Social

مسلم لیگ(ن)سے ٹکٹ لیکر سینٹ کے امیدواربننے والوں کا سب سے بڑا سرپرائز،حیرت انگیز قدم اُٹھالیا،الیکشن کمشن نے سینیٹ امیدواروں کی نئی فہرست جاری کردی



کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) صوبائی الیکشن نے سینیٹ امیدواروں کی نئی فہرست جاری کردی مسلم لیگ (ن) کی ٹکٹ پر الیکشن لڑنے والے تمام امیدواروں کو آزاد قراردے دیا گیا صوبائی الیکشن کمشنر نعیم مجید جعفر کے مطابق الیکشن کمیشن نے بلوچستان سے سینیٹ امیدواروں کی ریوائزڈ لسٹ جاری کردی ہے جس میں مسلم لیگ (ن) کے تمام امیدوار آزاد امیدواروں کی حیثیت سے سینیٹ انتخابات


میں حصہ لیں گے ۔انہوں نے بتایا کہ مسلم لیگ (ن) کے کسی امیدوار نے بحیثیت مسلم لیگ (ن) کے سینیٹ امیدوار رہنے کیلئے رابطہ نہیں کیا جس کے بعد تمام امیدواروں کو آزا د قراردے دیا گیا ہے۔جن امیدواروں کو آزا د قراردے دیا گیا ہے ان میں جنرل نشست کے امیدوار امیر افضل خان مندوخیل ،ٹیکنو کریٹ امیدوار نصیب اللہ بازئی اور خواتین کی نشست پر امیدوار ثمینہ ممتاز شامل ہیں ۔


The post مسلم لیگ(ن)سے ٹکٹ لیکر سینٹ کے امیدواربننے والوں کا سب سے بڑا سرپرائز،حیرت انگیز قدم اُٹھالیا،الیکشن کمشن نے سینیٹ امیدواروں کی نئی فہرست جاری کردی appeared first on JavedCh.Com.





اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv