Social

کراچی، سندھ اور بلوچستان سمیت پاکستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے، عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا ،نقصانات کی اطلاعات آنا شروع



کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ اور بلوچستان کے سرحدی علاقوں میں گزشتہ روززلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں جن کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3.0 ریکارڈ کی گئی۔ذرائع کے مطابق بلوچستان اور سندھ کے سرحدی علاقوں سمیت کراچی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں، ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 3.0 ریکارڈ کی گئی ہے۔زلزلہ پیما مرکز


کے مطابق زلزلے کا مرکز اوستہ محمد بلوچستان جب کہ زیرِزمین زلزلے کی گہرائی 16 کلومیٹرریکارڈ ہوئی۔زلزلے کے جھٹکوں سے عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ گھروں سے باہر نکل آئے جب کہ متعدد علاقوں میں مساجد سے اذان بھی دی گئیں۔ کئی مقامات پر کچے مکانات گرنے کی اطلاعات ہیں تاہم ان سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔


The post کراچی، سندھ اور بلوچستان سمیت پاکستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے، عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا ،نقصانات کی اطلاعات آنا شروع appeared first on JavedCh.Com.





اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv